بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ تلنگانہ شیعہ یوتھ کانفرنس کی جانب سے آج امکاز ھاوس دارالشفاء حیدرآباد میں 33 واں عالمی جشن مولودِؑ کعبہ کا انعقاد عمل میں آیا۔جشن سے حیدرآباد دکن کے علمائے دین نے ایمان افروز خطاب کیا۔بیرونی و مقامی شعراکرام بشمول زاہد کاظمی کانپوری،سلیم بلرام پوری،شمس تبریز جھارکنڈ،فاضل عباس جریلوی،شمیم حیدر دہلی،طالب حسین کانپوری،جواد علی ضیاء اے پی،ندیم اکبر دبئی نے اپنے کلام پیش کئے۔ بانی جشن و صدر شیعہ یوتھ کانفرنس جناب سید حامد حسین جعفری زوار نے مہمانوں کا استقبال کیا سید غلام سبطین رضوی،میر رضوان علی زوار ابن جعفر علی زوار،میر انصار رضا رضوی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی،معزز شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔