حیدرآباد ۔ ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے شاہ عنایت گنج کے ہمراہ غیر قانونی طور پر نقلی گولڈ فلیک سگریٹس کی خرید و فروخت کا پردہ فاش کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کی اطلاع پر پولیس نے بیگم بازار میں واقع “سری رام ایگرس” کے نام سے چلائی جانے والی دکان پر دھاوا کیا۔
پولیس نے یہاں سے ملزم تاجر پیشہ کمل کیشور اگروال کو گرفتار کر لیا۔ اس کے پاس سے 6600 نقلی گولڈ فلیک سگریٹ کے پیکٹس ضبط کیے جس کی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 11,22,000 روپے بتائی گئی ہے۔ ملزم کمل کیشور اگروال ولد مرحوم مل چند اگروال کا تعلق ریاست راجستھان سے بتایا گیا ہے وہ بیگم بازار میں رہا کرتا ہے۔
ملزم کمل کیشور اگروال ریاست راجستھان کے ضلع ناگور کے گاؤں سالسر کا رہائشی ہے۔ چھ سال پہلے حیدرآباد منتقل ہو کر بیگم بازار منتقل ہوا۔ وہ “سری رام ایگرس” کے نام سے بیگم بازار کے چوڑی بازار میں کرانہ جنرل اسٹور چلا رہا تھا،کم آمدنی کی وجہ سے غیر قانونی طور پر آسان طریقہ سے پیسہ کمانے کے لیے دو ماہ قبل
اس نے دہلی میں نقلی گولڈ فلیک سگریٹس کی اسمگلنگ کرنے والوں سے رابطہ کیا اور ان سے کم قیمت پر یہ سگریٹس خرید کر زیادہ قیمت پر فروخت کررہا تھا۔
،