مہر نیوز کے مطابق،اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔
لبنان کی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ طیر دیبا میں اسرائیلی ڈرون کے ایک کار پر حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔