تلنگانہ کے بھونگیر ضلع میں بی آر ایس پارٹی کے دفتر پر کانگریس کارکنوں کا حملہ

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں بی آر ایس پارٹی کے دفتر پر کانگریس اور  این ایس یو آئی کے کارکنوں نے حملہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کردی ۔

 

بی آر ایس پارٹی نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ پولیس کی موجودگی میں پیش آیا، لیکن حیرت انگیز طور پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور کوئی مداخلت نہیں کی۔

 

یہ حملہ اس وقت ہوا جب بی آر ایس پارٹی کے سابق ایم ایل اے پایلا شیکھر ریڈی اور ضلع صدر کنچرل رام کرشنا ریڈی پارٹی دفتر میں میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔ اچانک این ایس یو آئی کے کارکن گروپ کی شکل میں دفتر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود فرنیچر کو توڑ پھوڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی آر ایس پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔

 

بی آر ایس پارٹی نے کانگریس کارکنوں کے اس حملے کی سخت مذمت کی اور اسے چیف منسٹر ریوَنت ریڈی کی ناکام قیادت کا نتیجہ قرار دیا۔ پارٹی نے کہا کہ کانگریس اپنے ناکامیوں پر تنقید کو برداشت نہیں کر پا رہی،

 

اس لیے ان کے کارکن تشدد کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔ بی آر ایس نے سوال کیا کہ اگر آپ کی حکومت اور قیادت پر سوال اٹھائے جائیں تو کیا آپ ہمیشہ ایسے حملے کریں گے؟ پارٹی نے کانگریس کی اس حرکت کو غیر جمہوری اور قابل مذمت قرار دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *