ڈاکٹر سدھیر سریواستو، جو ایس ایس انوویشن کے بانی اور سی ای او ہیں، نے کہا، “ٹیلیر وبوٹک سرجری کی صلاحیتوں سے ہم جغرافیائی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بہترین طبی سہولیات فراہم کر سکتے ہیں۔ ہندوستان جیسے ملک کے لیے، جہاں دیہی آبادی اور صحت کی سہولتوں میں بڑا فرق ہے، یہ انقلابی قدم ثابت ہوگا۔”
جے پور کے منی پال اسپتال میں کارڈیک سرجری کے سربراہ ڈاکٹر لَلِت ملک نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی فاصلاتی رکاوٹوں کو دور کر کے مریضوں کو جدید اور وقت پر طبی مداخلت فراہم کرتی ہے۔