دمشق کی جامع اموی میں بھگدڑ مچنے سے مہلوکین کی تعداد چار ہو گئی

استنبول: دمشق کی جامع اموی مسجد میں بھگدڑ مچنے سے مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

شامی اخبار الوطن نے دمشق کے محکمہ صحت کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔

ترک ٹی وی چینل احبر نے اس سے پہلے جمعہ کے روز تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔

الوطن نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھگدڑ مقامی بلاگر کی طرف سے مفت کھانے کی تقسیم کی دعوت کے بعد ہوئی۔

کم از کم 16 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *