وقف بورڈ نہیں بلکہ یہ لینڈ مافیا کا بورڈ ہے: یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کے روز کہا کہ پریاگ راج کی اس سرزمین پر ہزاروں سالوں سے کمبھ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ یہ وقف بورڈ کی زمین ہے تو بس یہی کہنا ہے کہ یہ وقف بورڈ ہے یا لینڈ مافیا کا بورڈ ہے۔ اس قسم کے برے رجحان کو روکنا ہوگا اور ہم اس پر روک لگائیں گے۔

مہا کمبھ میلہ کے علاقے واقع ایراوت گھاٹ پر ایک پرائیویٹ چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، “ہم نے یہاں کچھ ترامیم کی ہیں کہ جس زمین پر بھی وقف نے قبضہ کیا ہے یا دعویٰ کیا ہے، اس کے 1363 فصل کے مکمل ریکارڈ کو چیک کیا جائے۔

جہاں بھی لفظ وقف نظر آئے، تو پہلے دیکھیں کہ زمین کس کے نام سے تھی اور پھر ہم اسے واپس دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کہیں بھی، کسی بھی زمین پر جو عوامی استعمال میں ہو گی۔ چاہے زمین ہندو عقیدے کے مقدس مقامات کی ہو یا حکومت کی ہو، ہم اس پر کسی بھی لینڈ مافیا بورڈ کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ کمبھ کی سرزمین ہے اور یہ کمبھ کے انعقاد کے لیے آنے والے سنتوں اور باباؤں کو اسی طرح ہمیشہ دستیاب رہے گی۔ پریاگ راج میں ہونے والے مہاکمبھ میں دنیا بھر سے عقیدت مند آ رہے ہیں اور اگر کوئی یہ کہہ کر ان کے عقیدے اور آستھا کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرتا ہے کہ جناب یہ وقف زمین ہے، تو اسے قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، “میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کی ہزاروں سال کی وراثت کی علامت یہ تقریب یہاں ہو رہی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ کسی بھی متنازعہ ڈھانچے کو مسجد نہیں کہا جانا چاہیے۔ جس دن ہم اسے مسجد کہنا چھوڑ دیں گے، لوگ وہاں جانا چھوڑ دیں گے۔ کسی کے ایمان کو ٹھیس پہنچانا اور وہاں مسجد جیسا ڈھانچہ بنانا اسلام کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ ایسی جگہ پر کی جانے والی کسی بھی قسم کی عبادت خدا کے نزدیک بھی قابل قبول نہیں ہے۔

 اسلام میں عبادت کے لیے ڈھانچہ کا ہونا ضروری نہیں ہے، جبکہ سناتن دھرم میں ایسا ڈھانچہ ضروری ہے۔ ایسے میں ہمیں کسی بھی ڈھانچے کو مسجد کہنے پر اصرار نہیں کرنا چاہیے۔ ہمارے لیے یہ آگے بڑھنے اور ایک نئے ہندوستان کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے۔ ہمیں اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ایک سال قبل اجودھیا میں رام للا کا وراجمان ہونا، 500 سال کے انتظار کو ختم کرنا، اور 144 سال کے بعد ایسے پرمسرت موقع پر مہا کمبھ کا انعقاد، بھگوان کی مہربانی ہے۔

یوگی نے کہا کہ پہلے شمال مشرق کی کچھ ریاستوں کے ساتھ ساتھ جنوبی ہندوستان کی ریاستوں سے بھی سنت مہا کمبھ میں نہیں آسکتے تھے۔ اس بار مہا کمبھ میں ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کی تصویر نظر آئے گی۔ ہر جگہ سے سنت اور عقیدت مند یہاں حاضر ہوں گے۔

 دنیا کی تیسری سب سے بڑی آبادی اگلے 45 دنوں میں پریاگ راج کے سنگم میں ڈوبکی لگائے گی۔ یوگی نے اپوزیشن کے حملے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ بی جے پی نے خود کو مہا کمبھ کے انعقاد سے جوڑا ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *