مقامی رکن پارلیمنٹ نے کسم پلانٹ کے حادثے پر کیا تعزیت کا اظہار

منگیلی: چھتیس گڑھ کے منگیلی ضلع کے سرگاؤں علاقے میں کسم پلانٹ حادثے کے معاملے میں علاقے کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر مملکت توکھن ساہو کا بیان سامنے آیا ہے۔

انہوں نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا علاج اور جو مزدور ابھی بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کے بچاؤ کے لئے کئے جا رہے کام کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کلکٹر اور ایس پی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ساتھ ہی مرکزی وزیر مملکت توکھن ساہو نے کہا کہ حکومت اس حادثے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور جو بھی اس معاملے میں قصوروار پایا جائے گا اسے بخشا نہیں جائے گا۔

ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن 18 گھنٹے سے زائد عرصے سے چل رہا ہے۔ سائلو کا ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کسم پلانٹ حادثے میں 9 مزدوروں کی موت ہو چکی ہے۔ اس دوران ایک زخمی مزدور کا علاج جاری ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *