لبنان، حزب اللہ نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے دارالحکومت بیروت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ تنظیم کے مستعد جوانوں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے ضاحیہ جنوبی بڑی تباہی سے بچ گیا۔

المیادین چینل کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں نے مشکوک خبریں موصول ہونے کے بعد بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا۔ دہشت گرد تنظیم داعش کو اس منصوبے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔

لبنانی میڈیا سینٹر الارتکاز کے سربراہ سالم زہران نے منصوبے کا ناکام بنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ حزب اللہ کے ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں کی جانب سے رہائشی مکان پر چھاپے مارنے کے بعد شام سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد نے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔

سالم زہران کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں کی ہوشیاری کے باعث دہشت گردی کا بڑا خطرہ ٹل گیا۔ کاروائی کے دوران دہشت گرد کے دو ساتھی بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

المیادین چینل نے حزب اللہ کے اعلی عہدیدار کے حوالے کہا ہے کہ شامی دہشت گرد وسام مازن اس سے پہلے شام کے دارالحکومت دمشق میں عاشورا کے دن ہونے والے ھم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

المیادین کے مطابق ۲۳ سالہ شامی دہشت گرد دمشق بم دھماکوں کے بعد لبنان فرار ہوگیا تھا۔ حزب اللہ کے اہلکاروں نے اس کا ٹھکانہ تلاش کرنے کے بعد خودکش حملے سے پہلے ہی چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

حزب اللہ کے اعلی عہدیداروں نے انتباہ کیا ہے کہ لبنان کو سنگین خطرات درپیش ہیں لہذا تمام سیکورٹی اداروں اور اعلی حکام کو ہوشیاری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *