بھانجی کی لو میریج پر برہم ماموں نے باراتیوں کے کھانے میں زہر ملادیا

کولہاپور: ماما نے بھانجی کی شادی کے ریسپشن میں کھانے میں زہر ملا دیا، مہمانوں نے نہیں کھایا

 

کولہاپور (مہاراشٹر): مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع کے اتھرے گاؤں میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بھانجی کی شادی کے استقبالیہ میں مہمانوں کے لیے تیار کیے گئے کھانے میں زہر ملا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی بھانجی کی شادی کے خلاف تھا کیونکہ وہ حال ہی میں ایک لڑکے کے ساتھ بھاگ کر شادی تھی۔

 

یہ واقعہ منگل کی دوپہر پَنہالا تحصیل کے اتھرے گاؤں میں پیش آیا جب ملزم مہیش پٹیل نے شادی کے ہال میں مہمانوں کے لیے بنائے گئے کھانے میں زہر ملا دیا تاہم کچھ مہمانوں نے ملزم کو دیکھ لیا اور اُسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم مہیش پٹیل،ض لڑکی کا ماما ہے اور وہ بچپن سے ہی اس نے اپنی بھانجی کی پرورش کی تھی۔ سب انسپکٹر مہیش کندبھیری نے بتایا، “لڑکی حال ہی میں گاؤں کے ایک لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی تھی اور اس سے شادی کر لی یہ رشتہ پٹیل کو قبول نہیں تھا۔” انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف کھانے میں زہر ملانے دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ ذہر ملا کھانا کسی نے نہیں کھایا اور اس کھانے کے نمونے فورینسک لیب بھیجے گئے ہیں، پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *