ناٹو زیر آب انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لیے بحیرہ بالٹک میں 10 بحری جہاز بھیجے گا: رپورٹ

برلن: ناٹو زیر آب انفراسٹرکچرکی حفاظت کے لیے تقریباً 10 بحری جہاز بالٹک سمندر میں بھیجے گا۔

یہ اطلاع فنش براڈ کاسٹر ییل نے ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔

منگل کو رپورٹس میں کہا گیا کہ ناٹو بحریہ ہفتے کے آخر میں بحیرہ بالٹک میں پہنچنا شروع کر دیں گی اور اپریل تک وہاں رہیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز توانائی اور ٹیلی کمیونیکیشن کیبلز کے قریب واقع ہوں گے اور ایک رکاوٹ کے طور پر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ 25-26 دسمبر کے درمیان چار زیر آب ٹیلی کمیونیکیشن کیبلز کو نقصان پہنچا تھا۔

ان میں سے تین فن لینڈ اور ایسٹونیا کے درمیان بچھائی گئی ہیں اور ایک کیبل فن لینڈ کو جرمنی سےجوڑتی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *