حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقع گھٹکیسر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کار میں دو افراد زندہ جل گئے۔ شروعات میں اسے حادثہ سمجھا گیا تھا لیکن اس معاملہ نے نیاموڑ لے لیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے سمجھا کہ دونوں افراد کی موت اس وقت ہوئی جب گھن پور سروس روڈ پر سفر کے دوران کار میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی
لیکن تحقیقات کے دوران پتا چلا ہے کہ یہ دونوں عاشق معشوق تھے۔ پیر کی شام پیش آنے والے اس واقعہ میں مرنے والوں کی شناخت شری رام اور لکھیتا کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان دونوں نے گاڑی کے اندر ہی پٹرول ڈال کر آگ لگا لی اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کے خواہشمند تھے تاہم ان کا ایک رشتہ دار
اس نوجوان کو بلیک میل کر رہا تھا اور ہراساں کر رہا تھا جس سے تنگ آکر آج ان دونوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ نوجوان نے مرنے سے پہلے سے تین صفحات کا خودکش نوٹ چھوڑا جس میں اس نے تمام تفصیلات کا ذکر کیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔