حیدرآباد: ایک المناک واقعہ میں 2 افراد اس وقت جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی سی این جی کار میں آج شام اچانک آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ گھٹکیسر او آر آر سرویس روڈ پر پیش آیا۔
یہ دوافراد، سی این جی کار سے گھٹکیسر سے گھن پور گاؤں کی سمت جارہے تھے کہ ان کی وہیکل میں آگ بھڑک اُٹھی۔ کار میں سوار ایک شخص، آگ سے بچنے کی بہت کوشش کی مگر بدقسمتی سے اس کے کپڑوں کو آگ لگ گئی اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ شخص جھلسی حالت میں کسی طرح چلتی کار سے باہر نکلا اور زمین پر گر پڑا۔ طبی امداد پہونچنے سے قبل وہ چل بسا کار سے ایک جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ لاشوں کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوری وہاں پہونچ گئی اور آتش فروعملہ کو طلب کرلیا۔ آتش فرو عملہ نے آگ بجھادی۔ پولیس نے نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔