[]
حیدرآباد _ 6 جولائی ( اردولیکس) جسٹس الوک ارادھے تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے ۔سپریم کورٹ کالیجم نے ان کے نام کی سفارش کی ہے۔جسٹس الوک فی الحال کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کے طورپر فرائض انجام دے رہے ہیں۔کالیجم نے تلنگانہ کے موجودہ چیف جسٹس اجویل بھویان کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے کی سفارش کی ہے
جس کے بعد اس مخلوعہ عہدہ کو جسٹس الوک سے پُرکیاجائے گا۔جسٹس الوک، 29دسمبر2009کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج بنائے گئے تھے اور وہ اپنی ریاست کے سینئرجج بن گئے تھے جس کے بعد ان کا تبادلہ نومبر2018میں کرناٹک ہائی کورٹ کردیاگیا تھا۔انہیں دونوں ہائی کورٹس میں تقریبا 13سال کا تجربہ رہا ہے۔