انڈیا گیٹ کا نام بدل کر ’بھارت ماتا دوار‘ رکھنے کا مطالبہ، بی جے پی لیڈر جمال صدیقی نے پی ایم مودی کو لکھا خط

جمال صدیقی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’آپ نے مغل بادشاہ اورنگ زیب کے نام پر بنی سڑک کا نام بدل کر اے پی جے عبدالکلام روڈ کیا، اسی طرح انڈیا گیٹ کا نام بدل کر بھارت  ماتا دوار کرنے کا کرم کریں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>انڈیا گیٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>انڈیا گیٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

انڈیا گیٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

بی جے پی اقلیتی محاذ کے قومی صدر جمال صدیقی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں راجدھانی دہلی واقع ’انڈیا گیٹ‘ کا نام بدل کر ’بھارت ماتا دوار‘ رکھنے کی گزارش کی گئی ہے۔ ظاہر ہے ہندوستان میں کئی شہروں، ریلوے اسٹیشنوں اور سڑکوں کے نام بدلے جا چکے ہیں اور کئی اہم مقامات ایسے ہیں جن کے نام بدلنے کا مطالبہ لگاتار ہندوتوا ذہنیت کے لوگ کر رہے ہیں۔ انڈیا گیٹ کا نام بدلنے کا مطالبہ بھی کئی بی جے پی لیڈران اب تک کر چکے ہیں، ان میں اب جمال صدیقی کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم کو لکھے گئے اس خط میں جمال صدیقی نے کہا ہے کہ ’’آپ کی قیادت میں ملک کے 140 کروڑ بھائی بہنوں کے دل میں ملک کے تئیں محبت اور ہندوستانی ثقافت کے تئیں پیار کا جذبہ بڑھا ہے۔ جس طرح سے آپ کی مدت کار میں مغل حملہ آور اور لٹیرے انگریزوں کے ذریعہ دیے گئے زخموں کو بھرا گیا ہے اور غلامی کے داغ کو دھویا ہے، اس سے پورے ملک میں خوشی ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’آپ نے مغل حکمراں اورنگ زیب کے نام پر بنی سڑک کا نام بدل کر اے پی جے عبدالکلام روڈ کیا، انڈیا گیٹ پر لگے کنگ جارج پنجم کی مورتی ہٹا کر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی مورتی لگائی اور راج پتھ کا نام کرتویہ پتھ کر کے ہندوستانی ثقافت سے جوڑا ہے۔ اسی طرح سے انڈیا گیٹ کا نام بدل کر بھارت ماتا دوار کرنے کا کرم کریں۔‘‘

بی جے پی لیڈر جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ انڈیا گیٹ کا نام بدل کر بھارت ماتا دوار کرنا اس ستون پر درج ہزاروں شہید بھکتوں کے نام کو سچی عقیدت ہوگی۔ آپ سے پرخلوص گزارش ہے کہ میری تجویز پر غور کیا جائے اور انڈیا گیٹ کا نام بدل کر بھارت ماتا دوار کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *