سعودی وزیر دفاع نے شام کی نئی سیاسی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا

ریاض: سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے شام میں نئی سیاسی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اور غیر ملکی امور کے وزیر اسعد الشیبانی اور وزیر دفاع اور جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سے ملاقات کی۔

سعودی وزیر دفاع نے اس ملاقات کو “نتیجہ خیز” قرار دیا ۔

انہوں نے ملاقات کے دوران شام کی صورت حال کی حالیہ پیش رفت کے ساتھ ساتھ عبوری سیاسی عمل کی حمایت کے ایسے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جس سے شامی عوام کی امنگوں کو پورا کیا جا سکے اور شام کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ شام میں ہمارے بھائی اور بہنیں برسوں کی جنگوں، تباہی اور زندگی کی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

اب وقت آگیا ہے کہ شام کو استحکام حاصل ہو اور یہ ملک اٹھ کھڑا ہو اور اس کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔

واضح ہو سعودی عرب نے شام کے وزیر خارجہ کو سعودی عرب کے دورے کا باضابطہ دعوت نامہ بھیجا تھا۔

سعودی سیاسی محقق جاسر الجاسر نے کہا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ کو سعودی عرب کی دعوت پہلے درجے کی سیاسی قوت فراہم کرنا ہے۔

الجاسر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام میں سکیورٹی کا پہلو اہم ہے اور سعودی عرب وہاں سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے تکنیکی اور دیگر اہم پہلوؤں میں اس کی بھرپور حمایت کرے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *