محکمہ موسمیات نے آج گھنی دھند پڑنے کی پیشن گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 17 اور 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان کیا ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں شدید سردی جاری ہے۔ 28 دسمبر کو دن بھر مطلع ابر آلود رہا۔ اس کے ساتھ ساتھ 101 سالوں میں دسمبر میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہفتہ کی صبح 8.30 بجے تک 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے دن بھر درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) کے مطابق، قومی دارالحکومت میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش 3 دسمبر 1923 کو ہوئی تھی، جو 75.7 ملی میٹر تھی۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار کے مطابق، 1901 میں اعداد و شمار ریکارڈ کیے جانے کے بعد سے دسمبر 2024 ماہ کے حساب سے بارشوں کے لحاظ سے پانچواں سب سے زیادہ بارش والا مہینہ رہا ہے۔
واضح رہے کل کی صبح 8.30 بجے ختم ہونے والی 24 گھنٹے کی مجموعی بارش 1901 کے بعد دوسری سب سے زیادہ ہے۔ ماہانہ بارش پانچویں سب سے زیادہ ہے۔ صبح 8.30 بجے ختم ہونے والے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 24 گھنٹے کی مجموعی بارش 1901 کے بعد سے پانچویں سب سے زیادہ ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق یہ بات ایک آئی ایم ڈی اہلکار نے بتائی ۔
آئی ایم ڈی نے کہا کہ فعال مغربی ڈسٹربنس اور مشرقی ہواؤں کے ساتھ اس کے تعامل کی وجہ سے دہلی-این سی آر سمیت شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.8 ڈگری سیلسیس تھا جو کہ معمول سے 4.6 ڈگری کم ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت 12.7 ڈگری سیلسیس تھا، جو موسم کی اوسط سے چھ ڈگری زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات نے آج گھنی دھند پڑنے کی پیشن گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 17 اور 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔