ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال ہندوستان کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ ان کے انتقال کے بعد پورے ملک میں سوگ کا ماحول ہے اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی اپنے پیغامات میں ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے عظیم کارناموں کو سراہا۔ مختلف اداکاروں اور ہدایتکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
منوج باجپئی کا خراجِ عقیدت
بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمارے سابق وزیرِ اعظم کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ وہ ایک ایسے سیاستدان تھے جنہوں نے ہمارے ملک کی ترقی کے ہر پہلو میں حصہ لیا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ ان کے خاندان کے لیے میری دل کی گہرائیوں سے تعزیت۔‘‘