حیدرآباد: بہار کے ایک جوڑے کو شہرحیدرآباد کی راجندر نگر پولیس نے اپنے مالک کے مکان سے قیمتی سامان چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
کمار یادو اور بھارتی چند ماہ قبل بنڈلہ گوڑہ جاگیر میں واقع محفل ٹاؤن شپ میں ایک ڈاکٹر کے گھر میں ملازمہ اور چوکیدار کے طور پر کام کررہے تھے۔
خاتون نے کچھ عرصہ کے دوران مکان سے سونے کے زیورات اور قیمتی سامان کی چوری کی اور اپنے کمرے میں چھپا دیا۔
تین دن پہلے بھارتی اور یادو چلے گئے۔دونوں کے کام پر نہ آنے پرڈاکٹراوران کے ارکان خاندان نے اپنے سامان کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ سونے کے زیورات غائب تھے۔
اس بات کی شکایت پولیس سے کی گئی۔
پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے اس جوڑے کو سکندرآباد میں اس وقت پکڑا گیا جب وہ ٹرین کے ذریعہ شہر سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔