مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اکتیسویں قومی اجلاس برائے نماز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نماز کی بروقت اور توجہ سے ادائیگی پر تاکید کی ہے۔
اپنے پیغام میں رہبر معظم نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ نماز کے مبارک اجلاسوں کا سلسلہ سالوں سے جاری ہے۔ جناب آقای قرائتی کی مخلصانہ کوششوں نے اس میں برکت ڈالی۔ توقع کے مطابق یہ سلسلہ جاری رہا اور امید ہے کہ اس کے اثرات اور برکات بھی ہمیشہ قائم رہیں گی۔
میری پرزور نصیحت یہ ہے کہ نماز کو اول وقت میں ادا کریں۔
نماز کے دوران خشوع و خضوع کو برقرار رکھیں اور یہ یاد رکھیں کہ نماز گزار ایک ایسی ہستی سے گفتگو کر رہا ہے جس کی تمام کائنات اور روز قیامت پر حکومت ہے۔
نماز ان دو خصوصیات کے ساتھ نماز گزار کے دل و روح میں اثر ڈالتی ہے اور اس کے انفرادی و اجتماعی اعمال میں مثبت تبدیلی پیدا کرتی ہے۔