آتشی نے مزید کہا کہ دہلی کے عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور انہیں علم ہے کہ ایک طرف کیجریوال ہیں جو عوام کے لیے کام کر رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف بی جے پی ہے جو صرف گالیاں دینے اور عوامی سہولیات کو روکنے میں مصروف ہے۔
کیجریوال نے کہا کہ انتخابات میں بی جے پی کی سازشوں کا جواب دہلی کے عوام اپنے ووٹ سے دیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم اسی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ بی جے پی کی رکاوٹوں کے باوجود دہلی کی ترقی جاری رہے گی۔‘‘