مہر نیوز کے مطابق شام کے صوبہ حلب کے ترکی سے وابستہ “نیشنل آرمی” نامی دہشت گرد گروہ کے زیر کنٹرول شہر منبج میں ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے
لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے مطابق ہنوز کہ دھماکے کی وجہ اور ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی اور مشرقی شام میں امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے زیر کنٹرول علاقوں پر ترک فوج کے حملے اب بھی جاری ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ترک فوج نے عین العرب (کوبانی) شہر میں ایس ڈی ایف کے ٹھکانوں پر کئی ڈرون حملے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ دمشق پر دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے قبضے کے بعد سے ملک بھر میں افراتفری پھیل گئی ہے اور عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔”