بھگدڑ معاملے میں الو ارجن پھر پہنچے تھانے، پوچھ تاچھ شروع

پشپا-2 کی اسکریننگ کے دوران سندھیا تھیئٹر میں مچی بھگدڑ کے معاملے میں اداکار الو ارجن ایک بار پھر حیدر آباد پولیس کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ آج صبح وہ اپنی رہائش گاہ سے سیدھے پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں پولیس کے ذریعہ ان سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ واضح ہو کہ پشپا-2 کی اسکریننگ کے دوران ہوئی بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی جبکہ اس کے 2 بچے بھی اس حادثہ میں زخمی ہوئے تھے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق آج منگل کو اداکار الو ارجن سے پولیس پوچھ تاچھ کرنے والی تھی۔ اس کے لیے الّو کو چکڑ پلی اسٹیشن پہنچنا تھا جہاں ان کے پہنچنے سے قبل پولیس تھانہ کے باہر تحفظ کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں اے این آئی نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں الو ارجن پولیس اسٹیشن کے باہر اپنی گاڑی سے اترتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *