سری نگر: وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان نے اپنے تیکھے تیور کا بھر پور مظاہرہ کرکے لوگوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو کر ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی8.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور ضلع کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وسطی کشمیر مں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث آبی ذخائر اور گھروں میں نصب نلوں کے جم جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے اہلیان وادی کو صبح کے وقت پانی کی شدید قلت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے بعض علاقوں میں 26 دسمبر تک سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 24 سے 26 دسمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 دسمبر کو جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ چناب وادی اور پیر پنچال کے ہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 29 اور 30 دسمبر کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے
انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ بعد میں یکم جنوری سے 3 جنوری تک موسم مجموعی طور پر ابر آلور دہ سکتا ہ اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔