حیدرآباد میں ہوئے سمیر کے قتل کا معمہ حل۔ سسر ہی قاتل نکلا۔ مرضی کے خلاف شادی پر انتقام

بوئن پلی پولیس نے قتل کیس میں پانچ ملزمان گرفتار کرلیے

حیدرآباد: بوئن پلی پولیس نے 21 دسمبر 2024 کو ہونے والے قتل کیس میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ بوئن پلی کے علاقہ علی کامپلیکس کے پیچھے پیش آیا تھا‌ جہاں محمد سمیر کا قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے 48 گھنٹوں میں اس کیس کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا۔

 

 

پولیس کے مطابق مقتول محمد سمیر (عمر 21 سال) نے محمد شبیر نے فردوس نامی لڑکی سے اس کے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔ شادی کے بعد محمد شبیر اپنی بیٹی کو یہ کہہ کر اپنے ساتھ لے گیا کہ وہ ایک مہینے بعد دوبارہ دھوم دھام سے ان دونوں کی دوبارہ شادی کی تقریب کرے گا تاہم‌ محمد شبیر نے بعد میں سمیر کو طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے دھمکایا اور انکار پر قتل کرنے کی دھمکی دی۔

 

ملزم محمد شبیر اس شادی پر برہم تھا سازش کے تحت اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر محمد سمیر کو چاقوؤں سے حملہ کر کے قتل کر دیابعد ازاں ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے۔گرفتار شدگان میں محمد شبیر احمد(عمر 55 سال) ساکن مشیرآباد، حیدرآباد، محمد عمر (عمر 25 سال) ساکن ناچارم، بدالمتین(عمر 25 سال) ساکن مشیرآباد ( روڈی شیٹر) اور سہیل (عمر 25 سال) ساکن پہاڑی شریف (روڈی شیٹر) کے علاوہ شیخ ابو بکر صدیق (عمر 29 سال) ساکن بالاپور شامل ہیں۔

 

 

پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے پانچ موبائل فون، دو موٹر سائکلیں، اور تین چاقو برآمد کیے ہیں۔ ملزمین نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کیا۔ملزمین سید سہیل اور عبدالمتین کے خلاف ماضی میں متعدد سنگین مقدمات درج بتائے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *