بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن دباو ہرگز قبول نہیں، سینئر ایرانی عہدیدار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اسٹریٹجک خارجہ تعلقات کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کے موقف کا اظہار کیا۔

خرازی نے واضح کیا: ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں اور ساتھ ہی ہر قسم کے دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے امریکہ میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ایران کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم اپنے اقدامات کا تعین اس پالیسی کی بنیاد پر کریں گے جو نئی امریکی حکومت تشکیل دے گی۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ نے مزید کہا: تہران اپنے خلاف کسی بھی اقدام کا جواب متناسب اقدامات کے ذریعے ہی دے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *