حیدرآباد: جامع مسجد صدیق اکبرؓ کے انتظامی کمیٹی کے سکریٹری عفیف احمد فاروقی نبیل کے بموجب 25/ دسمبر بروز چہار شنبہ بعد نماز مغرب جلسہ سیرت حضرت ابوبکر صدیق رض زیر نگرانی ڈاکٹر محمد متین الدہن قادری صاحب صدر انتظامی کمیٹی و رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ منعقد ہوگا۔
اس جلسہ کوحافظ و قاری مولانا مفتی حنیف قادری صاحب کامل جامعہ نظامیہ کے علاوہ حافظ و قاری مولانا محمد عطاء الرحمن اویس مخاطب کرینگے محمد عمادالدین قادری جلسہ کے کنوینر ہونگے
اسی طرح 26 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء محفل نعت و منقبتی مشاعرہ زیر نگرانی صاحبزادہ میر مجتبی فہیم صاحب منعقد ہوگا اس مشاعرہ میں ڈاکٹر فاروق شکیل، جناب جلال عارف، قاری انیس احمد انیس، جناب شکیل حیدر، جناب اطیب اعجاز، جناب اکبر خاں اکبر،جناب نور الدین امیر، مفتی اختر ضیاء، جناب جہانگیرقیاس ،جناب داؤد آظہر، جناب تشکیل رزاقی، جناب عبدالرشیداللہ، جناب شمشيمر عالم كلام سنا نیکی سعادت حاصل کرینگے ناظم مشاعرہ نے اطیب اعجاز نے شرکت کی گذارش کی ہے۔