مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری فوج کے سربراہ ایئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے ملکی زمینی اور سمندری سرحدوں کو خطرات درپیش ہونے کی صورت میں مکمل تیار ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے جوان قوم کی خدمت اور خلیج فارس کے پانیوں کی حفاظت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہم ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کا مکمل دفاع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی قیادت میں ریاست کی سمندری اور زمینی سرحدوں کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔