جوڑوں کے درد، سائیٹیکا، مائیگرین، اور دیگر عضلاتی امراض کے علاج کی سہولت

اہلبیت ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل سینٹر (AETC) کا ایک روزہ مفت ہیلتھ کیمپ

اہلبیت ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل سینٹر (AETC) نے اپنے دفتر واقع دربارِ حسینی، پرانی حویلی، حیدرآباد میں ایک روزہ مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی اور مختلف جسمانی بیماریوں جیسے کمر درد، جوڑوں کے درد، سائیٹیکا، مائیگرین، اور دیگر عضلاتی امراض کے علاج کی سہولت حاصل کی۔

ماہر ڈاکٹروں، جن میں ڈاکٹر فیض حسن کاظمی، ڈاکٹر سید علی عدنان عابدی، اور ڈاکٹر عظمیٰ شامل ہیں، نے مریضوں کو مفت مشورے اور علاج فراہم کیا۔ کنوینر ایس زیڈ ایچ عابدی (فہیم) نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور زبردست ردعمل کے پیش نظر جلد ایک اور ہیلتھ کیمپ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔
سفیرِ Hussaini donou ke

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *