نئی دہلی۔: لوک سبھا انتخابات 2024ء سے اسمبلی انتخابات تک طوفانی اور انتھک انتخابی مہم چلانے کے مہینوں بعد، گاندھی خاندان نے آرام و سکون کے لمحات گزارے اور ری فریش ہوگئے۔
دونوں کانگریس ارکان پارلیمنٹ نے جو بالترتیب رائے بریلی اور وائناڈ لوک سبھا حلقوں سے تعلق رکھنے، ان کی سرکاری مصروفیات میں سے کچھ وقت نکالا اور شہر کے مشہور کوالٹی ریسٹورنٹ میں جمع ہوگئے تاکہ کچھ ”خاندان کا وقت“ ساتھ میں گزارسکیں۔
ان کے ساتھ ان کی ماں سونیا گاندھی، پرینکا کے شوہر رابرٹ وڈرا، بیٹی میرا وڈرا اور خوشدامن بھی ساتھ تھے۔ سارا گاندھی خاندان کوالٹی ریسٹورنٹ پر جمع ہوا، چھولے بٹورے اور دوسری منہ میں پانی لانے والے ڈشیس کے مزے لوٹے۔
راہول نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر کچھ تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں یہ دکھایا گیا کہ خاندان بیٹھا ہوا ہے اور ساتھ میں کھانا کھارہا ہے۔ یہ تصاویر جیسے ہی سوشیل میڈیا پر آئیں، نٹیزنس کی جانب سے کئی لائیکس اور کامینٹس بھی کئے گئے۔ ان میں سے کئی ایک نے اِس بات کو پسند کیا اور خوشی کااظہار کیا کہ خاندان ڈائننگ ٹیبل پر کچھ خاص لمحات گزار رہا ہے۔
تصاویر میں راہول اور خاندان کو ریسٹورنٹ کے آرام دہ و پرسکون گوشہ میں بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے چہروں پر کافی مسکراہٹ ہے۔
سونیا گاندھی بھی مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جبکہ رابرٹ وڈرا بڑے مزہ سے بٹورہ کھارہے ہیں۔ راہول نے اپنے اسٹیٹس پر تصاویر کو اَپلوڈ کرتے ہوئے تحریر کیا ”آئیکانک کوالٹی ریسٹورنٹ پر فیملی لنچ“۔ انہوں نے ساتھ ہی ساتھ مزیدار غذاوں کے شائقین کو مشورہ دیا ”چھولے بٹورے کھائیں، اگر آپ جائیں“۔