کمار وشواس کے بیہودہ طنز پر سپریا شرینیت کا جوابی حملہ، "آپ نے خواتین کے تئیں اپنی چھوٹی سوچ کو ظاہر کر دیا"

کمار وشواس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں کمار کہتے نظر آ رہے ہیں “اپنے بچوں کو رامائن سنوائیے، گیتا پڑھوائیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر کا نام تو رامائن ہو اور آپ کے گھر کی شری لکشمی کو کوئی اور اٹھا کر لے جائے”۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کانگریس رہنما سپریا شرینیت نے کمار وشواس کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سپریا شرینیت نے کمار وشواس کے اس بیان کو اداکارہ سوناکشی سنہا پر بیہودہ طنز بتایا ہے۔ سپریا نے کہا “اگر آپ کے اپنے گھر میں ایک بیٹی ہو تو کیا آپ کسی اور کی بیٹی پر بھدّا تبصرہ کرکے سستی تالیاں بٹوریں گے؟ ایسا کرنے پر آپ کس حد تک گرے ہوئے ہیں، اس کا تو اندازہ لگ ہی گیا ہے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *