ممبئی میں راج -ادھو کی ایک شادی میں ملاقات

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کے خلاف زبانی حملے کئے۔دونوں رہنماؤں کی قیادت والی پارٹیوں نے انتخابات میں  خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اورایم این ایس کےصدر راج ٹھاکرے اتوار کو دادر میں راج ٹھاکرے کی بہن، جیونتی ٹھاکرےدیشپانڈے کے بیٹے کی شادی میں ایک پلیٹ فارم پر ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں رہنما اس وقت کیمرے میں بات چیت کرتے ہوئے قیدہو گئے جب دونوں خاندان شادی میں شریک تھے۔ اطلاعات کے مطابق راج ٹھاکرے کی بہن کے بیٹے کی شادی کی تقریب ممبئی کے دادر کے راجے شیواجی ودیالیہ میں ہوئی جس میں دونوں چچا ادھو اور راج نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق دونوں کو چند منٹ تک ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا، ادھو ٹھاکرے نے اپنے خاندان کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور دولہا اور دلہن کو آشیرواد دیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں راج اور ادھو دونوں نے رشمی ٹھاکرے کے بھائی شریدھر پاٹنکر کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی تھی تاہم تقریب میں دونوں ٹھاکرے بھائیوں کے درمیان براہ راست ملاقات نہیں ہوئی تھی کیونکہ دونوں رہنما مختلف اوقات میں تقریب میں شریک ہوئے تھے۔آج دونوں ایک ساتھ شریک ہوئے اور دونوں میں گفتگو بھی ہوئی۔

حال ہی میں ختم ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کے خلاف زبانی حملے کئے۔دونوں رہنماؤں کی قیادت والی پارٹیوں نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ایم این ایس ایک بھی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور شیو سینا ادھو نے صرف 20 سیٹیں جیتیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *