زندہ دلان حیدرآباد کا پیر 23 دسمبر کو سالانہ کل ہند مزاحیہ مشاعرہ

حیدرآباد 22 دسمبر (پریس نوٹ) زندہ دلان حیدرآباد کی دو روزہ سالانہ تقاریب کے سلسلہ میں حسب روایت سالانہ کل ہند مزاحیہ مشاعرہ پیر 23 دسمبر کو 6 بجے شام رویندر بھارتی آڈیٹوریم ، حیدر آباد میں منعقد ہوگا ۔جس کی صدارت جناب طاہر بن حمدان ، صدر نشین تلنگانہ اردواکیڈمی کریں گے ۔

 

جناب عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل محترمہ ایس یاسمین باشاہ آئی اے ایس، ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود اور جناب ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف مہمانان خصوصی ہوں گے۔جبکہ کل ہند مزاحیہ مشاعرہ کے کنوینر ڈاکٹر علیم خان فلکی ہوں گے۔

 

مسرور شاہ جہاں پوری ( لکھنؤ )سنیل کمارتنگ (سیوسن)، اسد رضا (دہلی)، جہاز دیو بندی (دیوبند) سجاد جھنجھٹ (روڑکی )کلیم ثمر ( بدایون) شاداب انجم (ناگپور) حامد سلیم (بیدر) شاہد عدیلی (حیدرآباد) وحید پاشاہ قادری، اقبال شانه (بودھن)، چچاپالموری( محبوب نگر )، بیلن نظام آبادی؛ ٹیپکل جگتیالی ؛ شیخ احمد ضیاء (بودھن) ڈاکٹر علیم خان فلکی (حیدرآباد)، الزیبتھ کورین مونا (حیدر آباد ) شبیرخان اسمارٹ (حیدر آباد) شعرا اپنا کلام پیش کریں گے ۔صدر ڈاکٹر محمد علی رفعت ، آئی اے ایس (موظف) ‘ کنونیر ڈاکٹر علیم خان فلکی اور محمد عمومی زنده دلان حیدرآباد غلام احمد نورانی نے عوام سے مشاعرے میں شرکت کی خواہش کی ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *