اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی طلبا کی کارستانی، امتحان ملتوی کرانے کا تھا ارادہ، پولیس نے کیا انکشاف

دہلی میں گزشتہ دنوں کئی اسکولوں میں ای میل کے ذریعہ بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ اب اس معاملے میں دہلی پولیس نے حیران کرنے والا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ قریب 3 اسکولوں میں یہ دھمکی اُنہی اسکولوں کے طلبا کے ذریعہ دی گئی تھی۔

جانکاری کے مطابق جن اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی ان میں سے ایک وینکٹیشور اسکول بھی تھا، جسے 28 نومبر کو روہنی پرشانت وِہار پی وی آر ملٹی پلیکس میں پُر اسرار دھماکہ ہونے کے ایک دن بعد دھمکی بھرا ای میل ملا تھا۔ پولیس افسر نے کہا کہ یہ ای میل اسکول میں ہی پڑھنے والے بھائی-بہنوں نے بھیجا تھا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ امتحان ملتوی کر دیا جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *