جرمنی: کرسمس مارکیٹ پر حملے کی ہندوستان نے کی مذمت، دو ہلاک، سات ہندوستانی بھی زخمی

جرمنی کے شہر ماگڈیبرگ میں کرسمس مارکیٹ میں ایک کار نے ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے اور جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

ہندوستان نے جرمنی کے شہر ماگڈیبرگ میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس خوفناک حملے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔” بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرمنی میں ہندوستانی مشن زخمی ہندوستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کررہا ہے۔

یہ بات سامنے آئی ہے کہ جرمنی کے شہر ماگڈیبرگ میں 7 ہندوستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 3 کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی مشن تمام زخمیوں سے رابطے میں ہے اور ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

جرمنی کے شہر ماگڈیبرگ میں کرسمس مارکیٹ میں ایک کار نے ہجوم پر چڑھا دی، ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس حملے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے ایک 50 سالہ سعودی عرب کے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے جو گاڑی چلا رہا تھا۔ ادھر سعودی عرب نے حادثے کی مذمت کی ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد ہوسکتا ہے تاہم تفتیش میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ اس ہولناک واقعہ کے وقت پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بازار پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور شخص کو گرفتار کر لیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے اور سعودی عرب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *