[]
کھمم میں 22 دسمبر کو عظیم الشان جلسہ عام بعنوان اصلاح معاشرہ مولانا سید صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی کی آمد حافظ محمد ذکی اللہ صدر مسجد مومنان کھمم نے ایک صحافتی بیان میں کہا کے 22 دسمبر بروز اتوار بعد نماز مغرب 6.30 بجے انتظامی کمیٹی مسجد مومنان کھمم کی جانب سے مسجد مومنان میں عظیم الشان جلسہ عام بعنوان اصلاح معاشرہ منعقد کیا جارہاہے اس جلسہ کی صدارت ممتاز عالم دین حضرت مولانا محمد بن عبد الرحیم بانعیم صاحب مظاھری نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش فرمائے گئی مہمان خصوصی کی حیثیت ملک کے معروف صاحب نسبت عالم دین حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ کا خصوصی خطاب ہوگا اس کے علاوہ مقامی علمائے کرام کے بھی خطابات ھونگے حافظ محمد ذکی اللہ نے کھمم شہر کے علماء و حفاظ اور دانشوران سے گزارش کی ہے کہ اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر علمائے کرام کے بیانات سے استفادہ فرمائے