لاوارث کار سے 52 کلو سونا، 10 کروڑ نقد برآمدگی کا معاملہ، سابق آر ٹی او کانسٹیبل شک کے دائرے میں

[]

سرکاری طور پر ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ جنگل میں برآمد سونا اور رقم کس کا ہے، لیکن ابھی تک جتنی بھی باتیں سامنے آئی ہیں اس سے لنک آر ٹی او کے سابق کانسٹیبل سوربھ شرما سے ہی جڑتا دکھائے دے رہا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ جس سفید رنگ کی اینووا میں رقم اور سونے کا ذخیرہ تھا۔ وہ چندن سنگھ گوڑ کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ ایم پی-07 سیریز ایم یو وی کے مالک چندن گوالیار کے اصل باشندہ ہیں اور 4 سال سے بھوپال میں رہ رہے تھے۔ کار پر پولیس کی گاڑیوں پر دکھائی دینے والا نیلے اور لال رنگ کا نشان ہے اور اس پر آر ٹی او لکھا ہے۔ ہوٹر بھی لگا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کار مالک چندن سوربھ شرما کا قریبی دوست ہے۔ اس بات کے سامنے آنے کے بعد پولیس کو شبہ ہے کہ قریب 40 کروڑ روپے کے سونے اور 10 کروڑ روپے کی نقد کا مالک سوربھ ہو سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *