[]
امریکہ میں اس بات کو لے کر تشویش ہے کہ پاکستانی بیلسٹک میزائل کی صلاحیوتوںمیں اضافہ کے بعد وہ امریکہ میں اپنے اہداف پر بھی حملہ کر سکتاہے۔
پاکستانی بیلسٹک میزائل سےامریکہ میں بھی تشویش پائی جاتی ہے اور اسی وجہ سے امریکہ نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کو ‘ابھرتا ہوا خطرہ’ قرار دیا ہے۔ اب پاکستانی بیلسٹک میزائل امریکہ میں اپنے اہداف تک حملہ کر سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق، پاکستان کی اپنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی صلاحیتوں پر کام بالآخر اسے نہ صرف برصغیر سے باہر بلکہ ممکنہ طور پر مستقبل میں امریکہ تک کے اہداف پر حملہ کرنے کی اجازت دے گا، جس نے اسے تشویش کا موضوع بنا دیا ہے۔
امریکہ اور پاکستان دونوں ممالک طویل عرصے سے شراکت دار ہیں خاص طور پر انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے معاملات میں اب امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر جان فائنر نے یہ کہتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا ملک کی طرف سے طویل فاصلے تک جوہری صلاحیتوں میں اضافہ صرف ہندوستان کے لیے کیا جارہا ہے یا کیا اسلام آباد کے لئے ترجیحات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ (انپٹ بشکریہ یو این آئی، اردو)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔