راہل گاندھی پر ایف آئی آر: انڈیا بلاک بی جے پی پر برہم، ڈاکٹر امبیڈکر سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا

[]

نئی دہلی: انڈیا بلاک کے رہنماؤں نے راہل گاندھی پر درج ایف آئی آر کی سخت مذمت کی ہے، جسے انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے آئینی امور اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ اس معاملے کا اصل مقصد پارلیمنٹ میں ہوئی مبینہ دھکا مکی نہیں بلکہ امت شاہ کے بیان کو چھپانا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’امت شاہ کو ڈاکٹر امبیڈکر پر دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے، کیونکہ یہ بیان کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *