ایران اور مصر کے صدور کی ملاقات، تعلقات کی مکمل بحالی پر اتفاق

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ان کے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

ایرانی صدر نے D-8 سربراہی اجلاس کی شاندار میزبانی اور انعقاد پر اپنے مصری ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے D8 اور او آئی سی سمیت علاقائی اور بین الاقوامی فورمز کے اندر اسلامی ممالک کی صلاحیتوں اور سہولیات کے اشتراک کو بھی ضروری قرار دیا۔

صدر پزشکیان نے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو وقت کی سب سے اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے  کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو اپنے باہمی روابط اور تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے اختلافات پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں کیونکہ یہی اختلافات خطے میں بیرونی مداخلت کی بنیاد ہیں۔

اس ملاقات میں مصری صدر نے کہا: غزہ، لبنان اور شام کے حالیہ واقعات کی وجہ سے خطہ بنیادی خطرات سے دوچار ہے اور شام کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت سے تناو میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

فریقین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر کے تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کی مکمل بحالی تک جاری رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *