آئرلینڈ، سفارت خانے سے اسرائیل کا پرچم اتار لیا گیا

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ اور دیگر مقامات پر صہیونی حکومت کے مظالم اور انسانی سوز جرائم کی وجہ سے عالمی برادری کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ مختلف ممالک کی طرف سے صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کردیا ہے۔ 

صہیونی حکومت کے بارے میں آئرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک کے فیصلوں کے بعد تل ابیب نے آئرش دارالحکومت ڈبلن میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ فیصلے کے بعد اسرائیلی سفارتخانے نے اپنا پرچم نیچے کر لیا۔ صہیونی کومت نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ نے اسرائیل کے خلاف مخالف بیانات دیے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں سرخ لائن عبور کر دی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے سفارتخانے کو بند کر رہے ہیں۔

صہیونی وزیر خارجہ گدیون ساعر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئرلینڈ کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا اور جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں شکایت میں آئرلینڈ کا شامل ہونا اسرائیل دشمنی کے مترادف ہے۔

پچھلے ہفتے آئرلینڈ نے عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کی اسرائیل کے خلاف شکایت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس میں اسرائیل پر نسل کشی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *