[]
حافظ محمد فیاض علی، مینیجنگ ڈائریکٹر المیزان حج و عمرہ گروپ کے ہم زلف محمد تاج الدین کے فرزند محمد تقی الدین کی شادی محمد عبدالروف کی دختر کے ساتھ خوش اسلوبی سے انجام پائی۔ نکاح کی تقریب جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد قباء نانل نگر، ٹولی چوکی میں منعقد ہوئی، جبکہ استقبالیہ کا اہتمام او آر پیالیس، بنڈلہ گوڑہ میں کیا گیا۔
اس پُروقار تقریب میں دوست احباب، رشتہ داروں اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خاص طور پر بلڈر محتشم علی اور دیگر معزز شخصیات نے تقریب کی رونق بڑھائی۔ اس مبارک موقع پر خاندان اور مہمانوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی۔