[]
اس موقع پر این ڈی ایف ڈی سی کے سی ایم ڈی نوین کمار شاہ نے ب بتایا کہ اس میلے کا مقصد معذور اشخاص کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
معذور افراد کو خود کفیل بنانے کے لیے انڈیا گیٹ، دہلی میں جاری دیویہ کلا میلہ میں ایک عظیم الشان روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ صبح 10 بجے سے شروع ہونے والے اس میلے میں دہلی-این سی آر کے آس پاس کے 404 معذوروں نے رجسٹریشن کرایا ، جس میں 243 معذوروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔
اس کے بعد روزگار میلے میں آنے والی ٹاٹا پاور، ایمیزون، آئی بی ایم، انڈیگو ایئر لائنز، لیمن ٹری ہوٹل، زومیٹو، فلپ کارٹ جیسی ملک کی 20 نامور کمپنیوں نے ان کا انٹرویو لیا اور 24 معذور افراد کو آفر لیٹر جاری کیا۔ یہ میلہ نیشنل ڈس ایبلڈ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NDFDC) کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا۔
اس موقع پر این ڈی ایف ڈی سی کے سی ایم ڈی نوین کمار شاہ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ منعقد ہونے والے اس میلے کا مقصد معذور اشخاص کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ رانا گھاٹ مغربی بنگال لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جگن ناتھ سرکار نے دیویہ کلا میلہ میں ملک کی مختلف ریاستوں کے معذور فنکاروں اور کاروباری افراد سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ دیویہ کلا میلہ، جو 12 سے 22 دسمبر تک چلے گا۔
اس میلہ میں ملک بھر سے 100 سے زائد معذور کاروباریوں اور کاریگروں کی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتی پروگرام اور مزیدار کھانوں کے اسٹالز چار چاند لگا رہے ہیں ۔ اب تک مختلف دویہ کلا میلوں میں 178 معذور افراد کو ملازمتوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔