تمام مستحق خاندانوں کو راشن کارڈ جاری کئے جائیں گے: اتم کمارریڈی

[]

حیدرآباد: ریاستی وزیر سیول سپلائز این اتم کمار ریڈی نے کہا ہے کہ سنکرانتی تہوار کے بعد تمام مستحق خاندانوں کو راشن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ وہ آج اسمبلی میں وقفہ سوالات میں سی پی آئی رکن کے سامبا شیوا راؤ کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

 جہاں تک راشن شاپ ڈیلرس کو ماہانہ مشاہیر کا سوال ہے اس ضمن میں فائل حکومت کے پاس روانہ کی جاچکی ہے۔ اس مسئلہ پر حکومت فیصلہ کرے گی۔ اتم کمار ریڈی نے بتایا کہ ریاست میں راشن شاپس کی مجموعی تعداد17256  ہے فی الفور راشن شاپس ڈیلرس کو فی کنٹل اناج پر ہر ماہ140 روپے کمیشن دیا جارہا ہے۔

راشن شاپس ڈیلرس نے کمیشن کو 140 روپے فی کنٹل سے بڑھاکر300 روپے فی کنٹل  مقررکرنے کا مطالبہ کیا اور دیہی اور شہری علاقوں میں 35 تا40 ہزار روپے فی کس ماہانہ مشاہیردینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ماہانہ اعزازیہ دینے سے حکومت پر مالی بوجھ میں اضافہ ہوگا چنانچہ اس مسئلہ کو حکومت سے رجوع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راشن شاپس ڈیلرس کے کمیشن میں اکتوبر2023 میں 70روپے فی کنٹل سے بڑھاکر140 روپے کیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *