ایران نے عالمی جوہری ادارے سے مکمل تعاون کیا ہے، سربراہ اقوام متحدہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق. اقوام متحدہ میں یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے ایران مخالف قرارداد پیش کرنے پر اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی جوہری کے ادارے کے درمیان تعاون کا بہترین سلسلہ جاری ہے۔ ایران نے عالمی ادارے کے ساتھ مکمل اور ضروری تعاون کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوتریش کے معاون اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ان کا بیان پڑھ کر سنایا اور کہا کہ میری آخری رپورٹ کے بعد سے ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق علاقائی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے، جو ایران کے جوہری مسئلے کے لیے پرامن حل کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ امریکہ نہ تو اس معاہدے میں واپس آیا ہے اور نہ ہی یک طرفہ پابندیوں کو ختم یا معطل کیا ہے۔ امریکہ نے ایران کے تیل کی تجارت سے متعلق استثنی میں بھی توسیع نہیں کی۔ دوسری جانب ایران نے بھی مئی 2019 سے امریکہ کے برجام سے نکلنے کے بعد، اپنے جوابی اقدامات کو واپس نہیں لیا۔

سربراہ اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا ہے میں جوہری معاہدے کے شرکاء اور امریکہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ معاہدے کے اہداف کو بحال کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دیں کیونکہ اسی طریقہ کار نے 2015 میں اس معاہدے کو ممکن بنایا اور دیرپا امن و سلامتی کے لیے راستے فراہم کیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *