یمن، صنعاء پر فضائی حملہ، امریکہ نے ذمہ داری قبول کرلی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔

المیادین نے اپنے نامہ نگار کے حوالے سے بتایا کہ صنعاء میں شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے جس نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔

یمنی ذرائع نے المیادین کو بتایا کہ یہ دھماکہ امریکہ اور برطانیہ کے صنعاء پر دوبارہ حملے کا نتیجہ ہے۔

اسپوٹنک نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے یمن کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب امریکہ نے صنعاء پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کچھ دیر قبل حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا جس میں انصار اللہ کے کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی چینل المسیرہ نے بھی تصدیق کی کہ امریکی اور برطانوی حملوں میں یمن کی وزارت دفاع کے دفتر کو صنعاء کے علاقے العُرضی میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *