[]
تریونتاپورم: این آئی اے نے آج کیرالا کے مختلف مقامات پر دھاوے کئے جس کا آغاز صبح 4 بجے سے ہوا اور 9.30 بجے تک جاری رہے این آئی اے نے بتایا کہ پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے سابق سرگرم کارکنوں کے مقامات پر دھاوے کئے گئے۔
ملا پورم، کنور اور کولم اضلاع میں 8 مقامات پر دھاوے کئے گئے ہیں جو کہ سابق پی ایف آئی سے مربوط ہیں سابق سرگرم کارکنوں کی رہائش گاہوں کے علاوہ ملاپورم میں 4 مقامات اور کنور میں 3 مقامات پر این آئی اے نے دھاوے کئے۔
کولم ضلع میں بھی دھاوا کیا گیا ہے کنور ڈسٹرکٹ پولیس کے ذرائع نے خبررساں ادرہ آئی اے این ایس کو بتایا کہ مقامی پولیس کو دھاوں کے آغاز سے کچھ دیر پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا۔
این آئی اے کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر دھاوے کئے گئے جہاں پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کارکن سرگرم رہا کرتے تھے ستمبر 2022 میں مرکزی وزارت داخلہ نے تنظیم پر 5 سال کے لئے عارضی طور پر امتناع عائد کردیا۔
تنظیم کے کئی سینئر قائدین عدالتی تحویل میں لے لئے گئے اور انہیں ملک کی جیلوں میں رکھا گیا ہے این آئی اے کی جانب سے گرین ویلی میں بھی دھاوا کیا گیا تھا جو کہ پی ایف آئی کا منجری میں ہیڈکورٹر سمجھا جاتا ہے یہ دھاوا یکم اگست کو ضلع ملاپورم کے مذکورہ مقام پر کیا گیا اور دفتر کوسیل کردیا گیا ہے۔
گرین ویلی 8 ایکرس پر محیط ہے اور یہاں کئی مکانات اور ادارے ہیں پاپلر فرنٹ آف انڈیا پر الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ تنظیم گرین ویلی میں مسلحہ ٹریننگ دے رہی تھی۔