ناگارام میں مسجد کریم میں شرانگیزی کی مذموم کوشش، خاطیوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ

[]

حیدرآباد: ناگارام میں مسجد کریم پر شرانگیزی شہر کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔ قائد جمعیۃ علماء حافظ لئیق خان وقائد یوتھ پریسڈینٹ معین یونس کی بعد نماز فجر متصلاً بروقت مقام واردات پر پہونچ کر پولیس سے شکایت اور خاطیوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ مسلمانوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مختلف مقامات پر مساجد کو نشانہ بناتے ہوہے مسلمانوں کی دلآزاری کی جارہی ہے

حالیہ سپریم کورٹ کے مساجد اور مذہبی مقامات کے فیصلے سے فرقہ پرستوں کو منہ کی کھانی پڑی اب اس قسم کی شر انگیزی کر رہے ہیں حافظ محمد لئیق خان قاید جمیعۃ العلماء نے پولیس کے اعلیٰ افسران اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خامیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔

شہر کے ڈیویژن نمبر 10 کے علاقہ نا گارام میں علی الصبح نامعلوم شرپسندوں نے کریم مسجد میں گھس کر مسجد کی بے حرمتی کی اور مائیک کو نقصان پہنچایا۔

  حافظ محمد لئیق خان قائد جمعیت علماء و معین یونس ڈویژن نمبر 10 کانگریس پارٹی انچارج و یوتھ کانگریس نظام آباد ٹاؤن صدر  نے نامعلوم عناصر کی جانب سے مسجد کی بے حرمتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری کے ساتھ سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

ان قائدین نے اے سی پی نظام آباد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر کے ذریعہ مقدس مقامات کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے اگر ان واقعات پر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں شہر کی پرامن فضا کے تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔

 انہوں نے مسجد کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر مساجد کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز گردش کرنے سے شر پسند عناصر سیاسی فائدے کے لیے مساجد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ نظام آباد میں مسجد کریم کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔ 

معین یونس ڈویژن 10 کانگریس پارٹی انچارج اور یوتھ کانگریس نظام آباد ٹاؤن صدر نے ناگارام میں واقع کریم مسجد کی بے حرمتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پولیس کی نااہلی قرار دیا اور کہا کہ 5 ٹاؤن پولیس کی حدود میں غیر قانونی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔

 انہوں نے  ٹاؤن کے ایس ایچ او پر زور دیا کہ وہ مسجد کریم کی بے حرمتی میں ملوث شرپسندوں کی نشاندہی کریں۔  کیفر کردر تک پہنچایا جاے۔  اے سی پی نظام آباد نے تیقن دیا ہے کہ مسجد کریم کی بے حرمتی میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سخت کارروائی کی جائے گی۔  حافظ محمد لئیق خان اور معین یونس نے مساجد کی بے حرمتی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *