بلرام پور میں پک اپ گاڑی الٹنے سے 12 کھلاڑی زخمی

[]

بلرام پور: چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع میں ہفتہ کو ایک پک اپ گاڑی الٹنے سے 12 سے زیادہ کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق تقریباً 20 کھلاڑی فٹبال کھیلنے کے لیے پک اپ میں وشال پور سے متگئی جا رہے تھے۔ اسی دوران وجئے نگر چوکی علاقہ کے چکی لاوا موڑ پر ٹرک سے سائیڈ لیتے ہوئے پک اپ گاڑی الٹ گئی۔

اس حادثے میں 12 سے زائد کھلاڑی شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وجے نگر چوکی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔

تمام زخمیوں کو رامانوج گنج کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا، جہاں کچھ کھلاڑیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *