فلو سے متاثر افراد‘ عوامی مقامات سے دور رہیں ،انتباہی علامت نظرانداز نہ کریں: محکمہ صحت کی ایڈوائزری

[]

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے آیندہ پانچ دنوں میں درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد ریاستی محکمہ صحت نے جمعہ کو ایک ایڈوائزری میں فلو/انفلوئنزا جیسے انفیکشن کے شکار لوگوں سے عوامی مقامات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت (ڈی پی ایچ)، تلنگانہ ڈاکٹر بی رویندر نائک نے ایڈوائزری میں لوگوں کو بھیڑ والی جگہوں‘  فلو سے متاثرہ اور بیمار افراد سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دائمی طبی حالات والے افراد (جیسے امراض قلب، پلمونری، رینل، میٹابولک، نیورو ڈیولپمنٹل، جگر یا ہیماٹولوجک امراض) اور ایسے افراد جن میں مدافعتی حالات/علاج ہیں (جیسے ایچ آئی وی، کیموتھراپی یا اسٹیرائڈز یا مہلک بیماری) سے دور رہنا چاہئے۔

 ایڈوائزری میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انتباہی علامات پر نظر رکھیں جن میں تیز بخار، سانس لینے میں دشواری، جلد یا ہونٹوں کا نیلا ہوجانا  تھوک میں خون یا بدلے ہوئے رویہ شامل ہیں، ان علامتوں پر بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر قریبی سرکاری ہاسپٹل کے ڈاکٹر سے رجوع ہونا چاہیے۔

ایڈوائزری میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کھانستے/چھینکتے وقت منہ اور ناک کو رومال سے ڈھانکیں، صابن اور پانی سے مسلسل  ہاتھ دھوتے رہیں، آنکھ، ناک، منہ کو بلا ضرورت چھونے سے گریز کریں، بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ فلو میں مبتلا افراد سے دور رہیں۔ڈی پی ایچ نے کہا کہ عوامی مقامات پر تھوکنے اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ادویات لینے سے بھی گریز کریں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *